اےسبرگنبد والےمنظور دعا کرنا
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا جب وقت نزا آئے دیدار عطاء کرنا
اے نور خدا آکر آنکھوں میں سما جانا بلا لینا یا خواب میں آ جانا
اے پردہ نشین دل کے پردوں میں رہا کرنا جب وقت نزا آۓ دیدار عطاء کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا امداد کو میری تم آ جانا ذرا شاہا
روشن میری تربد کو اے نورخدا کرنا جب وقت نزا آۓ دیدار عطاء کرنا
مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا رسواء زمانہ ہوں دوزخ سے بچا لینا
منظور دعا میر ی اے حبیب خدا کرنا وقت نزا آئے دیدار عطاء کرنا جب
چیرے سے ضیاء پائی سب چاند ستاروں نے اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے
ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا جب وقت نزا آۓ دیدار عطاء کرنا
0 Comments