*حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے*
*میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے*
*کہاں وہ ارض مدینہ کہاں میری ہستی*
*یہ حاضری کا سبب بار بارآپ سے ہے*
*میری تو ہستی کیا ہے میرے غریب نواز*
*جو مل رہا ہےمجھے سارا پیار آپ سے ہے*
*سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے*
*قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے*
*محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے*
*سنہری جالیوں میں یار غارآپ سے ہے*
*یہ لفظ نعت کے جتنے ہیں آپ دیتے ہیں*
*یہ نعت گوئی میں میرا شمار آپ سے ہے*
*حضور آپ کی یادوں میں اشک رحمت ہے*
*یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے*
*ہے ذکر آپ کا ایسا کہ آنکھ برآئے*
*یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے*
*اَلصَّـــلٰوةُوَالسَّـــلَامُ عَلَیــْـكَ یَارَسُـــوْلَ اللّٰــہﷺ*
0 Comments