گلے کی تکلیفیں ’آلائچی‘ سے دُور کریں


سینے کی جکڑن، گلے کی سوزش اور خشک کھانسی آج کل بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہےجس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تمام ایسی بیماریاں ہیں جن میں اکثر ہی انسان مبتلانظر آتا ہے۔بظاہر یہ عام ہونے والی بیماریاں ہیں لیکن ان کے ہوتے ہی مشکلات کی ایک لائن لگ جاتی ہے جن میں کھانا نہ کھانے کا دل چاہنا، منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجانا، بے آرامی اور گلے میں درد ہونا وغیرہ شامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ان تمام تکالیف کا علاج گھرکے کچن میں موجود چیزوں سے با آسانی کیا جاسکتا ہے اور آلائچی ان میں سے ایک ہے۔


ماہرین صحت کے مطابق آلائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لیے بے حد مفید ہے۔ یہ گلے کی تکلیف، کانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ ایک چھوٹی سی سبز آلائچی میں چند ایسے غذائی اجزاء موجود ہیں جوانسانی صحت کو تندرست اور توانا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔گلےکی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’آلائچی‘ سےکیسے کریں؟


کھانسی کا علاج:

کھانسی سے نجات پانے کے لیے ایک چٹکی آلائچی پائوڈر،ایک چٹکی نمک، ایک چائے کا چمچہ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ خالص شہد لیں اوران تمام اشیاء کو مکس کر کے کھا لینے سے کھانسی میں سو فیصد آرام آئے گا۔


خشک کھانسی کے لیے:

خشک کھانسی کو دور کرنے کے لیے سبز آلائچی اور لونگ کو ملا کر کھا لینے سے کھانسی ختم ہوجائے گی۔


کھانسی اور سینے کی جکڑن کا علاج:

کھانسی کے ساتھ ہی سینے کی جکڑن کے آرام کے لیے الائچی اور مصری 1 اور3 کے تناسب سے لیں اس کے بعد دونوں اشیاء کو اچھی طرح پیس لیں پھر دن میں تین مرتبہ اس پائوڈرکو (ایک چائے کا چمچہ) ایک گلاس پانی کے ساتھ کھالینے سے موثر نتائج سامنے آئیں گے۔


سردی کا علاج :

سردی لگ جانے کی صورت میں اس سے بچائو کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آلائچی کی چائے بنا کر پی لی جائے، یہ سردی کو دور کرنے کے لیےنہایت بہترین اور آسان عمل ہے۔


اس کے علاوہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلے کی سوزش، کھانسی، نزلہ اور دیگر گلے کی بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے کھانوں میں آلائچی کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔گلے کی بیماریوں کے علاوہ آلائچی اور بھی دوسری بیماریوں کے لیے مفید ہے جن میں بدہضمی، سانس اور منہ کی بد بوکو ختم کرنا، تیزابیت کی شکایات، بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچناشامل ہے


(نوٹ) سب سے شئیر کریں تاکہ سب کا نفع اور آپ کا صدقہ جاریہ ہو انشاءاللہ اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں یہ مضمون حکمت کدہ ڈاٹ کام کے پیج سےکاپی کیا گیا ہے.


Avoid sore throats with cardamom

 Chest tightness, sore throat and dry cough are very common nowadays which most people seem to be complaining about. These are all diseases that most people seem to suffer from. Apparently these are common diseases but as soon as they occur, there is a line of problems in which the heart desires not to eat, the taste in the mouth changes, discomfort And sore throat. According to health experts, all these ailments can be easily treated with the ingredients in the home kitchen and cardamom is one of them.

 According to health experts, chewing cardamom releases oil which is extremely useful for the digestive system. It also relieves sore throats, bronchitis and colds. A small green cardamom contains a few nutrients that help keep young people healthy and energetic. How to treat all sore throats at home with cardamom?

 Cough treatment:
 To get rid of cough, take a pinch of cardamom powder, a pinch of salt, a teaspoon of ghee and half a teaspoon of pure honey and mix all these ingredients and eat it.

 For dry cough:
 Eating a mixture of green cardamom and cloves to relieve dry cough will eliminate the cough.

 Treatment of cough and chest tightness:
 To relieve chest tightness along with cough, take cardamom and Egyptian in the ratio of 1 and 3, then grind both the ingredients well, then three times a day, feed this powder (a teaspoon) with a glass of water. Effective results will come.

 Cold treatment:
 The easiest way to prevent colds is to make cardamom tea and drink it. This is the best and easiest way to get rid of the cold.

 In addition, health experts say that cardamom should be used regularly in your diet to prevent sore throat, cough, cold and other throat diseases. Apart from throat diseases, cardamom is also useful for other diseases which Includes elimination of indigestion, bad breath and mouth odor, acidity complaints, blood pressure and heart disease.

 (Note) Share with everyone so that everyone's benefit and your charity will continue InshaAllah and remember me in your prayers This article has been copied from HikmatKadha.com page.