خون کی کمی ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا ہر 10 میں سے 8 افراد کو ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیب اور کیلے سے بننے والا ایک مشروب ایسا ہے جو کہ موٹاپے پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں آئرن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے؟
عالمی ادارہ صحت کے ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 80 فیصد آبادی کو آئرن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے خصوصاً حاملہ خواتین میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
بالغ افراد کے لیے اس حوالے سے روزانہ آئرن کی مقدار بھی تجویز کی گئی ہے جیسے مردوں کے لیے 8 ملی گرام جبکہ خواتین کے لیے 18 ملی گرام، تاہم 50 سال کی عمر کے بعد خواتین میں بھی یہ مقدار 8 ملی گرام ہوجاتی ہے۔
سیب اور کیلے غذائیت بخش پھل ہیں، جن میں سے ایک درمیانے سائز کے سیب میں 95 کیلوریز، 25 گرام کاربوہائیڈریٹ، آئرن اور وٹامن سی ہوتا ہے جبکہ کیلوں میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 جیسے اجزا موجود ہیں جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔
سیب نہ صرف آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں بلکہ ان کے ذریعے پوٹاشیم بھی جسم کو ملتا ہے جو کہ بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کاپر بھی ایسا منرل ہے جو کہ جسم میں ہیموگلوبن بنانے میں مدد دیتا ہے۔
کیلوں میں بھی آئرن کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ فائبر اور پوٹاشیم بھی فراہم کرتے ہیں۔
مشروب بنانے کے لیے اجزا
ایک کیلا
ایک سیب
ایک کھانے کا چمچ شہد
آدھا گلاس دودھ
طریقہ کار
کیلا کا چھلکا اتار کر اسے کاٹ لیں، جس کے بعد سیب کو چھلکوں کے ساتھ ہی ٹکڑوں میں کاٹیں۔
اب انہیں جوسر میں ڈال کر ایک چمچ شہد کا اضافہ کردیں اور پھر دودھ کو بھی ڈال کر سب اجزاءکو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اگر تو آپ کو یہ مشروب گاڑھا لگے تو اس میں مزید دودھ کو ڈال کر اسے بلینڈ کریں۔
بس پھر گلاس میں نکال کر پی لیں، اس مشروب کا استعمال بہت کم وقت میں خون کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔
(نوٹ) سب سے شئیر کریں تاکہ سب کا نفع اور آپ کا صدقہ جاریہ ہو انشاءاللہ اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں یہ مضمون حکمت کدہ ڈاٹ کام کے پیج سےکاپی کیا گیا ہے.
مزید ایسی دلچسپ معلومات کیلئے ہمارے ساتھ رہیں
شکریہ
Anemia is a problem that affects 8 out of 10 people.
But did you know that a drink made from apples and bananas helps control obesity as well as increase iron levels in the body?
According to an estimate by the World Health Organization, 80% of the world's population suffers from iron deficiency, especially in pregnant women.
The daily iron intake for adults is also recommended in this regard, such as 8 mg for men and 18 mg for women, but after the age of 50, this amount also increases to 8 mg in women.
Apples and bananas are nutritious fruits, one of which is a medium-sized apple with 95 calories, 25 grams of carbohydrates, iron and vitamin C, while bananas contain ingredients such as folic acid and vitamin B12 that can help reduce anemia. Are beneficial for
Apples are not only a good source of iron but also provide potassium to the body which helps in normalizing blood pressure. Copper is also a mineral that helps the body make hemoglobin.
Nails also contain good amounts of iron and provide fiber and potassium.
Ingredients for making drinks
A banana
an Apple
A tablespoon of honey
Half a glass of milk
Procedures
Peel a banana, grate it and squeeze the juice. Peel a squash, grate it and squeeze the juice.
Now add a teaspoon of honey to the juicer and then add the milk and blend all the ingredients well.
If you find this drink thick, add more milk and blend it.
Just take it out in a glass and drink it, using this drink can help deal with the problem of anemia in a very short time.
(Note) Share with everyone so that everyone's benefit and your charity will continue InshaAllah and remember me in your prayers This article has been copied from HikmatKadha.com page.
Stay tuned for more interesting information
Thanks
0 Comments