السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کی احادیث

موطا امام مالك رواية ابن القاسم، سجدہ تلاوت و سہو کا بیان

------------------


اگر آدمی نماز میں بھول جائے تو کیا کرے

24- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إن أحدكم إذا قام يصلي جاءه الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى، فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس.“

اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھتا ہے تو اس کے پاس شیطان آ کر اس کی نماز کے بارے میں شک و شبہ ڈالتا ہے حتیٰ کہ اسے یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کتنی نماز پڑھ چکا ہے۔ اگر تم میں سے کوئی شخص ایسی حالت پائے تو بیٹھے بیٹھے (آخری تشہد کے آخر میں) دو سجدے کرے۔“[موطا امام مالك رواية ابن القاسم: حدیث نمبر 133]

تخریج الحدیث: «24- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 100/1 ح 220، ك 4 ب 1 ح 1) التمهيد 89/7، الاستذكار: 193 و أخرجه البخاري (1232) ومسلم 389/2 بعد ح 569) من حديث مالك به.»