السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ میں کافی عرصہ غیر حاضر رہا ہوں اسی لیے اب کی بار ایک ایسا عمل آپ کیلیے لے کر آیا ہوں جس سے میری غیر حاضریوں کی تلافی ہوجاۓ اور آپ کو ہر کام میں مدد مل سکے۔ یہ پوسٹ لازمی پوری پڑھیے۔ جو اس پوسٹ میں دیے گئے عمل کو کر لیتا ہے تو وہ دنیا کا ہر کام آسانی سے کر سکتا ہے۔
سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیجیے کہ عملیات تعویزات میں ناکامی کیوں ہوتی ہے اور اس کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ جاننا چاہیے کہ بعض وظائف بعض لوگوں کو فائدہ دیتے ہیں اور بعض لوگوں کو نہیں دیتے۔ اس کا تعلق انسان کی روحانی طاقت سے ہوتا ہے۔ جس کی روحانی طاقت زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ عملیات کی دنیا میں کامیاب رہے گا۔ ہم جب بھی کوئی عمل پڑھتے ہیں تو ہماری زبان سے ایک خاص قسم کا نور جاری ہوتا ہے جسے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ میں نے ایک پچھلی پوسٹ میں اسکی وضاحت کی تھی کہ ہم کیسے اسے دیکھ سکتے ہیں۔ میں اس کا لنک نیچے کمنٹ میں اٹیچ کردوں گا۔ اب لوگ مراقبہ کرتے ہیں لطائف پہ کامل توجہ کرتے ہیں وظائف پہ کام کرتے ہیں تاکہ روحانی قوتوں کو بڑھا سکیں۔ تاہم کامیابی کسی کسی کو ملتی ہے۔ کیونکہ اگر ایک چیز صحیح سے نہ کی جاۓ تو بجاۓ فائدے کے نقصان ہوتا ہے۔ اب میں ایک طریقہ بیان کروں گا روحانی طاقت کو بڑھانے اور تمام دینی اور دنیاوی کاموں میں کامیابی حاصل کرنے کا۔
جاننا چاہیے کہ اب انسان کی روحانی طاقتوں کو کیمرہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ kryilian photograpghy کے ذریعے سے انسان کے اورہ یعنی روحانی طاقت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اورہ کہتے ہیں اس نورانی دائرے کو جو ہر انسان کے ارد گرد موجود ہوتا ہے۔ اس کا کام ہوتا ہے جادو جنات سے بچانا۔ جب یہ کمزور ہوجاتا ہے تو انسان چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ جسم بھاری اور کندھے وزنی محسوس ہوتے ہیں۔ کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ زندگی بری لگنے لگتی ہے۔ اس سب کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ انسان کی روحانی طاقت یعنی کہ اورہ کمزور ہے۔ توانائی کی اسی کمی کو بندش کہتے ہیں۔ اگر رزق میں بندش ہے تو اسکا مطلب ہے کہ رزق کے معاملے میں اگلے بندے کی توانائی کو باندھ دیا گیا ہے۔ اگر کام میں بندش ہوگی تو اگلے بندے کا کام بند ہوجاتا ہے۔ جادو ایک توانائی energy ہے جسے استعمال کیا جاتا ہے انسان کا اورہ خراب کرنے کیلیے۔ اسکے علاوہ جنات بھی روحانی اجسام ہیں۔ ان کے پاس انرجی ہی ہے جس کے ذریعے سے وہ دوسرے انسانوں کی انرجی خراب کرتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ ہم اپنی روحانی انرجی کیسے بڑھائیں؟ تو میں یہاں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ انرجی بڑھانا زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے۔ تاہم کم علمی کی بنیاد پر کئی لوگوں نے اپنی زندگیاں گنوادیں لیکن کچھ حاصل نہیں کرسکے۔ یہ اسی کم علمی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج یہ سمجھا جاتا ہے کہ روحانیت حاصل کرنے کیلیے قبرستان میں جا کر چلہ کاٹنا ضروری ہے۔ صاحب علم اس بات سے خوب واقف ہیں کہ روحانیت کے لیے قبرستان جانا کوئی ضروری نہیں ہے۔
اب آتے ہیں جواب کی طرف۔ ہمارے بزرگوں نے سالہاسال کے تجربے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ہر شئے کو چار عناصر پر تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
1. آتشی
2. بادی
3. آبی
4. خاکی
ہر چیز انھی چار چیزوں سے مل کر بنی ہے۔ روحانیت میں یہی چار عناصر کام کرتے ہیں۔ جو ان عناصر سے کام لینے کا طریقہ سیکھ جائیگا وہ ہر چیز پر حاکم ہوجائیگا۔ اس کے عملیات فوری اثر کریں گے۔ اب میں ان مشقوں کو بیان کرتا ہوں جو میں نے کیں اور ان کو بہت فائدہ مند پایا۔
مشق نمبر ١۔
انسان کے جسم میں پانچ مقامات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ وہ مقامات ہیں سر، گلا، معدہ، شرمگاہ اور پائوں کا تلوہ۔
مشق کا آغاز ایسی جگہ کیا جاۓ جہاں زیادہ شور نہ ہو۔ اندھیرا بہتر ہے۔ پرسکون ہو کر بیٹھ جائیں۔ اب چار سیکنڈ سانس اندر لیں اور چار سیکنڈ سانس باہر لیں۔ ایسا سات بار کریں۔
1۔ اس کے بعد تصور کریں کہ سفید رنگ کی روشنی میرے سر میں آ رہی ہے۔ اس روشنی کو گول دائرے میں تصور کریں۔ یعنی روشنی کی ایک گیند سمجھ لیں۔ اب آہستہ سے یا نور ٣ بار پڑھیں۔ اور تصور کریں کہ وہ نور مزید بڑھتا جا رہا ہے۔
2. اب تصور کریں کہ وہ روشنی کی گیند گلے میں آ رہی ہے۔ یہاں پر بھی اسی طرح یا نور تین بار پڑھا جائیگا اور تصور کیا جائیگا کہ اس گیند کی روشنی مزید بڑھ رہی ہے۔
3. اب انرجی کی گیند کو معدہ میں اتار کر وہی عمل دہرائیں۔
4. انرجی کی بال کو اب زیر ناف اتاریں اور وہی عمل دہرائیں۔
5. اب اس انرجی کو پاؤں کے تلوؤں میں لے آئیں اور وہی عمل دہرائیں۔
6. اب آپ کا جسم اس انرجی سے چارج ہوچکا ہے۔ اب صرف اس کو پورے جسم میں circulate کرنا ہے۔
7. جب آپ سانس باہر لیں تو تصور کریں کہ آپکے جسم کی انرجی سر سے لیکر بائیں کندھے سے گزرتی ہوئی آپکے بائیں پاؤں تک پہنچ گئی ہے۔ پھر سانس اندر لیں تو تصور کریں کہ بائیں پاؤں سے دائیں پاؤں اور وہاں سے انرجی دائیں بازو سے گزرتی ہوئی سر تک پہنچ گئی۔ یعنی سانس باہر نکالتے ہوۓ انرجی بائیں جانب سے نیچے جائیگی اور سانس لیتے ہوۓ انرجی دائیں جانب سے اوپر جائیگی۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔
8. یہ آخری سٹیپ ہے۔ اس میں جب سانس باہر نکالیں گے تو انرجی جسم کے سامنے والے حصے سے نیچے گزاریں گے۔ یعنی سینہ معدہ پیٹ وغیرہ سے گزاریں گے۔ جب سانس اندر لیں گے تو پشت سے انرجی اوپر کی کی طرف گزاریں گے۔ یعنی انرجی کمر کی طرف سے اوپر آئیگی۔
اب میں تھوڑی وضاحت کردوں اوپر والی مشق کی۔ سر کے مقام کو gate of spirit کہتے ہیں۔ یہ روحانیت کا مرکز ہے۔
گلے کے مقام کو gate of air کہتے ہیں۔ یہ ہوا کا مرکز ہے۔
معدہ کے مقام کو gate of fire کہتے ہیں۔ یہ آگ کا مرکز ہے۔
زیر ناف یعنی reproductive organ پر gate of water موجود ہوتا ہے۔ یہ پانی کا مرکز ہے۔
پاؤں کے تلوؤں پر gate of earth ہے۔ یہ خاک کا مرکز ہے۔
تو اس مشق میں ہم نے پورے جسم میں موجود چاروں عناصر کو پوری طرح انرجائیز کر دیا ہے۔ ان کو انرجائیز کرنے کیلیے ہم نے سب سے پہلے gate of spirit کھولا جس سے ان کوانرجائیز کرنا ممکن ہوا۔ اب کیونکہ کائنات کی انرجی کا بہائو ہم نے اپنے جسم میں کھول دیا ہے اس لیے ہم اگلی مشقوں کی طرف جا سکتے ہیں۔ ان مشقوں میں اپنی عناصر کی طاقت کو ہم بڑھانا سیکھیں گے
مشق نمبر 2
اس مشق میں آگ کے عنصر کو سنبھالنا سیکھایا جاتا ہے۔ اندر سانس لیں اور تصور کریں کہ آپ آگ کو ہر طرف سے سانس کے ذریعے اندر لے رہیں ہں جیسا کہ جسم سے آگ اندر جا رہی ہے اور پاؤں کے تلوؤں سےاندر جا رہی ہے۔ اس عمل کو کئی بار دہرائیں۔
مشق نمبر 3
یہ مشق ہوا کے عنصر کو قابو میں کرنے کیلیے ہے۔ ہر بار جب سانس لیں تو تصور کریں کہ میں مزید اور مزید ہلکا ہوتا جا رہا ہوں۔ اس عمل کو کئی بار کریں یہاں تک کہ محسوس ہو کہ اب میرا جسم بالکل ہلکا ہو گیا ہے۔
مشق نمبر 4
اب ہم پانی یعنی آب کے عنصر کے ساتھ کام کریں گے۔ سانس لیتے ہوئے تصور کریں کہ آپ کے چاروں طرف پانی ہی پانی ہے۔ اور آپکا جسم ٹھنڈا ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل کو کئی بار دہرائیں۔
مشق نمبر 5
اس مشق میں ہم خاک کے عنصر کے ساتھ کام کریں گے۔ سانس لیتے وقت تصور کریں کہ آپ کے چاروں طرف گول دائرے کی صورت میں زمین موجود ہے اور آپ اس کے درمیان میں ہیں۔ کچھ دیر سانس لیتے ہوئے یہی تصور رکھیں۔
مشق نمبر 6
یہ آخری مشق ہے۔ اس مشق میں چاروں عنصر سے اکٹھا کام لیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ عناصر کی سمت کیا ہے۔ ویسے مختلف کتابوں میں مختلف ملتی ہیں لیکن جو میں کرتا ہوں وہ یہ ہے۔
مشرق میں ہوا ہے۔ اس عنصر کا رنگ پیلا ہے۔
جنوب میں آتش ہے اور اسکا رنگ لال ہے۔
مغرب میں پانی ہے اور رنگ نیلا ہے۔
جنوب میں خاک ہے اور اس عنصر کا رنگ کالا ہے۔
اگر آپ کے ہاں ترتیب عنصر تو اسی ترتیب سے آپ عمل کریں ورنہ ایسے ہی کریں۔
سب سے پہلے چار سیکنڈ کیلیے سانس اندر لیں اور چار سیکنڈ کیلیے سانس باہر لیں۔ ایسا کم از کم سات بار کریں۔
اب تصور کریں کہ آپ ایک کمرے میں ہیں اور اس کی چاروں دیواروں میں کھڑکیاں ہیں۔ اگر آپکا رخ مشرق کی طرف ہے تو آپکے سامنے والی کھڑکی سے آپکو ہوا آئے گی اور اسکا رنگ پیلا ہوگا۔ آپکے دائیں ہاتھ پہ کھڑکی سے آگ نظر آ رہی ہوگی جس کا رنگ لال ہوگا اور آپکو اسکی گرماہٹ محسوس ہوگی۔ آپکی پشت والی کھڑکی سے پانی نظر آۓ گا جس کا رنگ نیلا ہوگا۔ آپکے بائیں جانب کالے رنگ کے بڑے بڑے crytals یا پتھر پڑے ہوں گے۔ یہ سب آپنے تصور کرنا ہے
اب اسکے استعمال کا طریقہ سکھاتا ہوں۔
عوام کیلیے۔
مشق نمبر ایک کریں۔ ہر gate پر کم از کم پانچ منٹ لگائیں۔ اسطرح عمل میں آدھا گھنٹہ لگے گا۔ یہ عمل ایک دفعہ کافی ہے۔ اس کے بعد مشق نمبر 2 3 4 اور 5 کو آدھے آدھے گھنٹے کریں۔ یہ عمل بھی ایک دفعہ کافی ہے۔
اب جب بھی کوئی عمل پڑھنا ہو تو پہلے مشق نمبر 6 میں دیے گئے کمرے کا تصور کریں۔ اس کے بعد مشق نمبر 1 کریں اور عمل پڑھیں۔ عمل کامیاب ہوگا۔
عاملین کیلیے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی روحانیت آسمان سے باتیں کرے تو مشق نمبر 1 کو روزانہ کا معمول بنا لیں۔ مشق نمبر 2 3 4 اور 5 کو ایک ایک ہفتہ آدھے گھنٹے کیلیے کریں۔ ایک وقت میں دو مشقیں نہ کریں۔ یعنی ان چار مشقوں میں چار ہفتے لگیں گے۔ اب جب آپ فارغ ہوں گے تو روحانیت کا ایک خزانہ آپکے ہاتھ میں ہوگا۔
اب جب بھی عمل کرنا ہو تو مشق نمبر 6 کے مطابق کمرے کا تصور کریں۔ اس کے بعد مشق نمبر 1 کے طریقے پر gates کھولیں اور عمل کا کرشمہ دیھیں۔
نوٹ: اگر کوئی عمل نہ پڑھنا ہو اور صرف مشق نمبر 1 کی طاقت سے کام لینا ہو تو اس کیلیے ایسا کریں۔ کہ جب آخر میں انرجی کو جسم میں circulate کریں تو اس کے بعد تصور کریں کہ یہ توانائی فلاں کام کیلیے استعمال ہوگئی۔ إن شاءالله آپکا کام ہوجائیگا۔ فرض کیا محبت کا کام ہے تو تصور کریں کہ ساری انرجی فلاں کے دل میں محبت پیدا کر رہی ہے۔ ایسا کچھ دن مسلسل کریں تو محبت پیدا ہوجائیگی۔ میں نے اس عمل سے جادو جنات کا بہت علاج کیا۔ انتہائی مؤثر عمل ہے۔ دنیا کا ہر کام اس عمل سے لیا جا سکتا ہے۔
اگر آپکو تحریر پسند آئی ہے تو کمنٹس میں اسکا اظہار کر دیں۔ اگر اچھا رسپانس آیا تو میں اس طرح کے مزید سینے کے راز لکھوں گا۔ ورنہ یہ سلسلہ روک دوں گا۔
دعاؤں کا طالب
ماہر علوم مخفی
محمد ارسلان صدیق نقشبندی

0 Comments