السَّلَامُ عَلَيْكُم


کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ کافی عرصے بعد حاضری ہوئی ہے۔ اسی لیے آج آپکے لیے لایا ہوں بہت زبردست عمل۔ یہ عمل مجرب بھی ہے اور دوسرے احباب نے بھی یہ عمل کر کے مجھے اطلاع دی ہے اور دعاؤں سے نوازا ہے۔ اب آپ بھی یہ عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اکیلا عمل جادو جنات سے نجات کے لیے مجرب ہے۔ انتہائی روحانیت حاصل ہوتی ہے۔ ہر طرح کے کام بننے لگتے ہیں۔ اس عمل کو کرنے سے جےنے کا مزہ ہی آ جاتا ہے۔ اور کمال کی بات ہے عمل ہے بھی بہت آسان۔ اب آتے ہیں عمل کی طرف۔


سب سے پہلے تو میں اعداد کے حوالے سے کچھ عرض کردوں۔ عدد تین اور عدد سات کمال کے عدد ہیں۔ جب یہ اکھٹے کام کرتے ہیں تو دنیا کا کوئی کام ان کیلیے مشکل نہیں ہے۔ اگر عدد سات اور عدد تین کے حامل لوگوں کی شادی ہو جائے تو یہ انتہائی کامیاب ہوتی ہے۔ جو عمل میں پیش کر رہا ہوں اس میں ان دونوں اعداد کی طاقتوں کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اس سے اس عمل کی طاقتیں بہت زیادہ بڑھ گئیں ہیں۔ تو اب جو شخص یہ عمل کریگا اس کو اسکی طاقتوں کا اندازہ ہوگا۔


یہ عمل ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم کا۔ اس کے اعداد ہیں 786. ان کو جمع کیا تو بنا۔ 

7+8+6=21     2+1=3.

یہی عدد اللہ کا بھی ہے۔ اللہ کے اعداد ہیں 66

6+6=12        1+2=3

بسم اللہ کے موکل جبرائیل کا عدد بھی عدد 3 ہے۔ اور اس کا سر حرف ج کا بھی عدد 3 ہے۔ 


اب اس عمل کی قوت کو بڑھانے کیلیے ہم سورۃ یس کا سہارا لیں گے۔ یس کا عدد 7 ہے۔ سورۃ یس میں 7 مقامات پر مبین آتا ہے۔ کمال کی بات ہے کہ مبین کے اعداد بھی 7 ہیں۔


اس عمل کو رات کو پڑھا جائے گا۔ کیونکہ بسم اللہ کا تعلق حرف ب سے ہے۔ اور ب کا تعلق ستارہ قمر سے ہے۔  اس کے علاوہ یہاں راز دیکھیں۔

قمر کا عدد 7 ہے۔

رات کا عدد بھی 7 بنتا ہے۔

رات کو عربی میں لیل کہتے ہیں۔ لیل کا عدد بھی 7 بنتا ہے۔


تو مختصر یہ ہے کہ اس عمل میں عدد 3 اور عدد 7 کی اتنی تکرار ہے کہ اسکی روحانیت عرش تک پہنچ جاتی ہے۔  اب اسکا طریقہ ملاحظہ فرمائیں۔


سورۃ یس کا ورد ایک بار کیا جائیگا۔ اول و آخر 7 بار درود ابراہیمی۔ ہر بار مبین پر پہنچنے کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم 101 بار پڑھا جائیگا۔ اگر 101 نہیں تو 71 یا 41 یا کم از کم 21 بار پڑھ لیں۔ اگر با موکل پڑھنا ہو تو یوں پڑھیں۔ اجب یا جبرائیل بحق بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ 


 بس اتنا سا عمل ہے۔ 

کیونکہ میں خود بسم اللہ کا عامل ہوں اس لیے آپ سب کو اجازت دے رہا ہوں۔ 

ایک بھائی کو ب موکل پڑھنے کی اجازت دی تھی۔ ان کو سچے خواب آنے لگے۔ زندگی میں راحت آگئی۔ عبادت میں لطف آنے لگا۔ بعد میں مسج کر کے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے حالات سنائے۔


تو آپ سب بھی یہ عمل کیجیے اور کرنے کے بعد فیڈ بیک ضرور دیجیے گا۔ اگر اچھا رسپانس آیا تو ایسے مزید رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا۔


اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

دعاؤں کا طالبعلم 

ماہر علوم مخفی

محمد ارسلان صدیق نقشبندی