منور میری آنکھوں کو میرے شمس الضحی' کر دے غموں کی دھوپ میں وہ سایہ زلف دوتا کر دے

- منور میری آنکھوں کو میرے شمس الضحی' کر دے
- غموں کی دھوپ میں وہ سایہ زلف دوتا کر دے
- جہاں بانی عطا کر دیں بھری جنت ہبہ کر دے
- نبی مختار_کل ہیں جسے جو چاہیں عطا کر دے
- جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کر دے
- زمیں کو آسماں کر دیں ثریا کو ثری' کر دے
- جہاں میں اڑنے والے یوں نہ اترائیں ندا کر دے
- وہ جب چاہیں جسے چاہیں اسے فرماں روا کر دے
- ہر اک موج بلا کو میرے مولا ناخدا کر دے
- میری مشکل کو یوں آساں میرے مشکل کشا کر دے
- عطا ہو بے خودی مجھ کو خودی میری ہوا کر دے
- مجھے یوں اپنی الفت میں میرے مولا فنا کر دے
- جہاں میں عام پیغام شہ احمد رضا کر دے
- پلٹ کر پیچھے دیکھیں پھر سے تجدید وفا کر دے
- نبیﷺ سے ہو جو بیگانہ اسے دل سے جدا کر دے
- پدا، مادر، برادر، مال و جاں ان پر فدا کر دے
- تبسم سے گماں گزرے شب تاریک پر دن کا
- ضیاء_رخ سے دیواروں کو روشن آئینہ کر دے
- کسی کو وہ ہنساتے ہیں کسی کو وہ رلاتے ہیں
- وہ یونہی آزماتے ہیں وہ اب تو فیصلہ کر دے
- گل طیبہ میں مل جاوں گلوں میں مل کے کھل جاوں
- حیات_جاودانی سے مجھے یوں آشنا کر دے
- یہ دور آزمائش ہے انہیں منظور ہے جب تک
- نہ چاہیں تو ابھی وہ ختم دور ابتلا کر دے
- سگ آوارہ صحرا سے اکتا سی گئی دنیا
- بچاو اب زمانے کا سگان مصطفیﷺ کر دے
- زمانہ خوگر مے ہے نئی مے کی ضرورت ہے
- پلا کر اپنی نظروں سے وہ تجدید_نشہ کر دے
- مجھے کیا فکر ہو اختر میرے یاور ہیں وہ یاور
- بلاوں کو جو میری خود گرفتار بلا کر دے
0 Comments