یا نبی سلامٌ علیک یا رسول سلامٌ علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے دو جہاں کے راج والے
عرش کے معراج والے عاصیوں کے لاج والے
یا نبی سلامٌ علیک ، یا رسول سلامٌ علیک
یا نبی سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
ہے یہ حسرت در پہ آئیں اشک کے دریا بہائیں
داغ سینے کے دکھائیں سامنے ہو کر سنائیں
یا نبی سلامٌ علیک ، یا رسول سلامٌ علیک
یا نبی سلامٌ علیک ، صلوٰۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا
یا نبی سلامٌ علیک، یارسول سلامٌ علیک
یا نبی سلامٌ علیک، صلوۃُ اللہ علیک
سرکار (ﷺ) کی آمد مرحبا
دلدار (ﷺ)کی آمد مرحبا
مکی(ﷺ) کی آمد مرحبا
مدنی(ﷺ) کی آمد مرحبا
مرحبا مرحبا یا مصطفٰی (ﷺ)یا مصطفٰی (ﷺ) ❤
(صَلّی اللہُ عَلَیہِ واٰلِہٖ وَسَلِّمْ ❤️ )
جمعہ مبارک 😇
0 Comments