50-جب تک یہ نہ پتہ ہو کہ آرزو صحیح ہے یا غلط تو اس کا پورا نہ ہونا بری بات نہیں۔ اچھی آرزو انعام ہے،چاہے پوری نہ ہو۔
51-سب سے بھاری وہ دن ہے جب اعمال کے مطابق انصاف مل جائے گا اور سب سے آسان وہ دن ہے جب تمہیں ایسا انعام ملے جو تمہارا حق نہیں تھا۔
52-جس دن کی رات آ گئی وہ دن اچھا تھا اور جس رات پر دن طلوع ہو گیا وہ رات اچھی تھی۔ اس دنیا میں کوئی رات ایسی نہیں جس پر دن طلوع نہ ہوا ہو۔
53-دعا کرنے سے بہتر ہے کہ کسی دعا کرنے والے کو پالیا جائے۔
54-تھوڑی دیر کے لئے اگر آپ اپنے آپ کو ایسا بنا لیں جیسے پیدا ہونے والا بچہ ہے یا مرنے والا انسان تو سکون پیدا ہو جائے گا۔
55-غم یا پریشانی دراصل انسانی فیصلے اور اللہ کے حکم کے درمیان فاصلے کا نام ہے۔
56-جس نے اپنی زندگی کو قبول کر لیا اس نے خدا کو مان لیا۔
57- سوئی کا ناقے سے اونٹ گزر سکتا ہے مگر دنیا کی تمنا رکھنے والا خدا کی Range میں نہیں آسکتا۔
58- اگر تمہیں زیورات کا شوق ہے تو پھر کان میں سوراخ تو ہو گا ۔
59-باطن کا سفر یہ ہے کہ جہاں ایسا موقع آجائے کہ آپ دین میں جائیں یا دنیا میں تو وہاں اپنا دین محفوظ کر لیں۔
60-وجود گھوڑا ہے اور روح اس کی سوار۔ گھوڑا لاغر نہیں ہونا چاہیے کہ روح بے چاری پریشان ہو جائے اور گھوڑا خود سر نہ ہو کہ روح کو گرا کر چلا جائے۔
61-تنکے کو بھی حقیر نہ سمجھو ، ورنہ تمہاری آنکھ میں پڑ جائے گا۔
62-سکون آپ کا علاوہ جگہ کا نام نہیں ، اسی جگہ کے اندر خوش ہونے کا نام ہے۔
63-وہ شخص جو اپنے آپ کو ماحول سے بلند سمجھتا ہے، سکون نہیں پائے گا اور وہ شخص جو اپنے آپ کو ماحول سے نیچا سمجھتا ہے وہ بھی سکون نہیں پائے گا۔
64-ایسا رزق جم میں زیادہ محنت بھی نہ کرنے پڑے اور جو حرام بھی نہ ہو، رزق کریم کہلاتا ہے۔
65-جب تک انسان کا میلان یا رویہ(Attitude) درست نہ ہو، اس کی محنتیں درست نہیں ہوتیں۔
66-اگر تیرے باپ کی شادی ہوئی تھی تو تیرے بھی ہوجائے گی۔ شادی پیسوں سے نہیں بلکہ اللہ کے حکم سے ہوتی ہے۔
67-اگر تمہیں یہ پتہ چل جائے کہ تمہارا رزق اللہ کے پاس ہے تو پھر رزق کی تالاش نہ کرو بلکہ اللہ کی تلاش کرو جس کی پاس تمہارا رزق ہے۔
68-مذہب ماضی کی آسانی کی طرف لے جاتا ہے اور سائنس مستقبل کی پیچیدگیوں کی طرف۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ سائنس سے آسانی حاصل کرتے جاؤ اور مذہب سے رجوع کرتے جاؤ۔
69-جہاں دو راستے آتے ہیں وہاں سوچ آتی ہے، جس آدمی کے پاس راستہ ہی ایک ہو اسے سوچنے کی ضرورت یہ کوئی نہیں۔
70-جب آپ کی زندگی سکون بحش ہو جائے گی تو آپ کو خودبخود سکون ملنا شروع ہوجائے گا۔
0 Comments